اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کردیا گیا

اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کردیا گیا
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو کرنے جا رہی تھیں۔

اداکارہ میرا کو کئی گھنٹے نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکا گیا،  پھران کا ڈیپورٹیشن آرڈر نکالا گیا۔

 اداکارہ میرا کینیڈا کے بارڈر سے ڈیپورٹ ہونے کے بعد نیویارک کے لیے روانہ ہوگئیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنےکے باعث ڈیپورٹ کیا گیا ہے، شو آرگنائزر  ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے پرفارم کرنے  والے کی ذمہ داری ہےکہ وہ ٹیکس ادا کرے، میں جلد ہی اس بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گی۔

DATE . 11/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top