اداکارہ نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق

اداکارہ نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق
نصرت بھروچا کو سرجری کے لیے ائیر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی واپس لایا جائے گا، اداکارہ کی ٹیم کا بیان/ اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا کی ایک حادثے میں ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ اپنے کام کے سلسلے میں بالی گئی تھیں جہاں وہ حادثے کی وجہ سے زخمی ہوگئیں تاہم ابتدائی طور پر اداکارہ کے زخمی ہونے سمیت ان کی صحت سے متعلق تفصیلات منظرعام پر لانے سے گریز کیا گیا تھا۔

لیکن  اب نصرت بھروچا کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ بالی میں ایک حادثے کے دوران اداکارہ کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آیا ہے جس کی سرجری کے لیے انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی واپس لایا جائے گا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں اداکارہ کو ایک اسٹریچر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ بالی میں طبی نگرانی میں ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے مزید طبی معائنے کے بعد سرجری کی جائے گی، انہیں ممبئی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ کی ٹیم نے حادثہ پیش آنے کی وجہ اور  ممبئی واپسی کی تاریخ بتانے سے گریز کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نصرت بھروچا اداکار ٹائیگر شروف کی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

DATE . 4/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top