اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
اداکارہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی، اداکارہ کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئیں__فوٹو: انسٹاگرام/نیلم منیر

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بذاتِ خود بچے کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بیٹے کی آمد سے متعلق بتایا۔

ٹک ٹاک پر اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کے دوست نے بتایا کہ میرے پیارے بھائی کے گھر  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دل کی گہرائیوں سے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
فوٹو: اسکرین شاٹ

راشد کے دوست نے کیپشن میں بچے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی، اداکارہ کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئیں۔

DATE . 9/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top