ارجنٹینااپر ٹورا فٹبال ٹورنامنٹ ، ریور پلیٹ کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

News Image

ریور پلیٹ نے ارجنٹینا اپرٹورا فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئےکوالیفائی کر لیا۔
بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ریور پلیٹ نے بیراکس سنٹرل کو3گول سے شکست دی۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔12ویں منٹ میں پاؤلوڈیاز نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، پہلے ہاف کی سیٹی بجنے سے 2منٹ قبل ’اگناشیوفرنینڈز‘ نے ’فرانکوماستانتینو‘ کے پاس پر گول کرکے برتری دگنی کردی۔ اختتامی لمحات میں’ مارکساکونا ‘نے میچ کا تیسرا اور آخری گول کرکے اپنی ٹیم کو لاسٹ8کا ٹکٹ تھمایا۔ اگلے مرحلے میں لیورپلیٹ کا مقابلہ پلیٹنسے سے ہوگا-

DATE . May/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top