اردو ادب کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی سا تو یں برسی آج منائی جا رہی ہے

News Image

مشتاق احمد یوسفی اردو کے صفِ اول کے مزاح نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت اور آب گم شامل ہیں، جو اردو ادب میں مزاح کو ایک نیا رنگ و انداز فراہم کرتی ہیں۔

حکومت پاکستان نے مشتاق احمد یوسفی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں 1999 میں ’’ستارہ امتیاز‘‘ اور 2002 میں ’’ہلال امتیاز‘‘ سے نوازا تھا۔

ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں اردو کے اس درخشندہ ستارے کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

DATE . June/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top