
ڈیووس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار اور تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے اقتصادی اور تجارتی روابط کو وسعت دینے اور انہیں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ باہمی تعاون کے نئے پہلوؤں کو تلاش کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
DATE . Jan/22/2026


