اسحاق ڈار سے روس میں تعینات سفیر پاکستان کی ملاقات، پاک روس تعلقات پر گفتگو

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ماسکو میں حالیہ سفارتی روابط اور پاکستان و روس کے درمیان سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مستقل اور مؤثر سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیری روابط کے ذریعے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

DATE . Jan/8/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top