
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت “حکومتی کارکردگی میں بہتری” سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور ٹیکنالوجی سے مربوط نظامِ حکمرانی کو فروغ دینے پر غور کیا گیا، جس میں کارکردگی کے واضح اور معروضی معیارات شامل ہوں۔ اجلاس کا مقصد ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جو نتائج پر مبنی، جوابدہ اور عوامی ضروریات کا مؤثر جواب دے۔
نائب وزیراعظم نے حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے ادارہ جاتی کارکردگی، مؤثر جانچ کے طریقہ کار، اور عوامی خدمات کی فراہمی میں ٹھوس نتائج کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرائے اقتصادی امور و پیٹرولیم، وزیراعظم کے مشیروں برائے صنعت و پیداوار، گورننس اور نجکاری، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹریز کابینہ و اقتصادی امور اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی-
DATE . Aug/13/2025