اسرائیلی حملے بند ہوئے بغیر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، ایران

News Image

تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک وہ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی اسٹیٹ ٹی وی کو بتایا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری ہیں، ایران کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی مزاحمت کے بعد دیگر ممالک خود کو اسرائیلی جارحیت سے دور رکھیں گے۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکی ساتھ مذاکرات کا دروازہ تب تک بند ہے جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ایران کے خلاف جرائم میں شریک ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کا جی 3 کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات صرف نیوکلیئر اور علاقائی امور تک محدود ہوں گے، اور ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

DATE . June/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top