
اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے میں چھ ہفتوں تک عارضی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں توسیع مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک اور یہودی تہوار عید الفصح کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے
کے اختتام پر اس میں عارضی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے سٹیو وٹکوف کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کے تحت غزہ میں حماس کے زیرِ حراست نصف یرغمالیوں کو پہلے دن رہا کر دیا جائے گا۔ باقی یرغمالیوں کو مستقل جنگ بندی معاہدہ ہونے کی صورت میں ہی رہا کیا جائے گا۔
حماس کی جانب سے اسرائیل کے اس اقدام پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا۔تاہم حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ امریکہ، قطر اور مصر کے ثالثوں کی ضمانت کے بغیر پہلے مرحلے میں توسیع پر رضامند نہیں ہوں گے۔
DATE . Mar/3/2025