
ایران نے اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 2 اسرائیلی شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں اب تک 78 ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں، جبکہ 320 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملے ایران کے شہروں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز پر کیے گئے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کیا گیا یہ جوابی حملہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خلاف ایک منظم اور دفاعی ردعمل ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے مشرق وسطیٰ میں ایک نئے بحران کو جنم دیا ہے، جس پر عالمی برادری شدید تشویش کا شکار ہے-
DATE . June/14/2025