اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان اورخیموں کے آنے پر پابندی

اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان،خیموں اور موبائل گھروں کے آنے پر پابندی عائد کرنے کے بعد غزہ کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے ۔۔غزہ شہر میں تین فلسطینی بچے شدید سردی سے ٹھٹھرکر شہید ہوگئے ہیں ۔۔ غزہ شہر کے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی حالت انتہائی خراب ہے ۔۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں ۔۔الخلیل میں قابض فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کاروائی کے دوران چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔ مغربی کنارے کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے جنین میں 40 ہزار پناہ گزینوں کی زندگی داؤ پر لگی ہے ۔۔ حکام نے کہا پناہ گزین پہلے ہی بے پناہ مصائب کا شکار ہیں ۔۔
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے شرط عائد کردی ہے ۔۔اسرائیلی حکام نے کہا کہ حماس بغیر کسی نمود ونمائش کے ہمارے باقی چار یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرے ۔۔ انہوں نے کہا یرغمالیوں کی رہائی کیلئے تقریب کا انعقاد کرنا ہمارے یرغمالیوں کی تذلیل ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top