اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

ہاظم بنگوار کو کمشنر آفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانے پر معطل کیاگیا تھا— فوٹو:فائل

اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں کراچی میں ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم اب اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر سے 28 اکتوبر کے حکم نامے کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا

خیال رہے کہ ہاظم بنگوارکوکمشنرآفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانےپر معطل کیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔

DATE . NOV /13 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top