اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و فیکلٹی کا خیرپور ٹامیوالی فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء فیکلٹی نے خیرپور ٹامیوالی فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔یونیورسٹی آف بہاولپور کے وفد نے خیر پور ٹامیوالی میں پاک فوج کے ساتھ ایک  دن بھی گزارا۔طلبا نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ زندگی  کا قریب سے مشاہدہ کیا۔طلباء کو دفاعی حکمتِ عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس سے طلباء کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔طلبہ کو فوجی تربیت کی عملی جھلک دیکھنے کا موقع بھی ملا۔دورے کے دوران جدید فوجی ساز و سامان کا تعارف اور بکتر بند گاڑیوں کی سواری کا تجربہ بھی شامل تھا۔اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں میں وطن کے دفاع کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔ اس موقع پر طا لبہ کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں جو نوجوانوں میں پاک فوج میں شمولیت کا شوق اور دشمن کو موثر جواب دینے کا حوصلہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر ہمیں دلئ سکون ملا کہ ہمارا دفاع ایک مضبوط فوج کے ہاتھ میں ہے، جہاں کی فوج نہ صرف سرحدوں بلکہ قومی وقار کی بھی محافظ ہے۔

DATE .DEC/21/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top