اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 30 اکتوبر کو ہنگامی مشق کاانعقاد کیاجائےگا

News Image

اسلام آباد:اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 30 اکتوبر 2025ء کو ہنگامی مشق منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ مشق بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے معیار کے مطابق ہوگی۔ اس مشق کا مقصد مختلف اداروں کی آپریشنل تیاری، فوری ردعمل اور باہمی رابطہ کاری کا عملی جائزہ لینا ہے۔

مشق کے دوران فرضی طیارہ حادثے کا منظرنامہ پیش کیا جائے گا جس میں فائر اینڈ ریسکیو، میڈیکل، ایمبولینس سروس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لیں گے۔

ائیرپورٹ منیجر کی قیادت میں ہونے والی یہ مشق ایمرجنسی ریسپانس پلان کی افادیت کو جانچنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں ادارے بہتر، مربوط اور مؤثر انداز میں کارروائی کر سکیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے عوام اور مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ مشق کے دوران ائیرپورٹ کے اطراف دھواں، ایمبولینسز اور ریسکیو گاڑیاں دکھائی دے سکتی ہیں، تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ یہ تمام سرگرمیاں تربیتی مشق کا حصہ ہیں۔

مشق کے دوران تمام پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق جاری رہے گا اور ائیرپورٹ کی روزمرہ سرگرمیوں میں کسی قسم کا خلل نہیں آئے گا۔

DATE . Oct/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top