اسلام آباد: جعلی سرکاری مہروں اور پوسٹل اسٹیکرز کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کا نیٹ ورک پکڑا گیا

اسلام آباد: جعلی سرکاری مہروں اور پوسٹل اسٹیکرز کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کا نیٹ ورک پکڑا گیا
مقدمہ 16 نجی افراد اور وزارت خارجہ کے 6 افسران کےخلاف درج کیا گیا ہے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں جعلی سرکاری مہروں اور پوسٹل اسٹیکرز کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ایف آئی اے نے آبپارہ میں چھاپہ مار کر جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آبپارہ کے پلازہ میں متعدد کنسلٹنسی اور کوریئردفاتر پر چھاپے کے دوران جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہریں برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ 16 نجی افراد اور وزارت خارجہ کے 6 افسران کےخلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق عدالت نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

DATE . 20/Sep/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top