اسلام آباد میں تاشقند سٹریٹ اور بابر پارک کی یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے “تاشقند سٹریٹ اور بابر پارک کی دو یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی”۔

اسلام آباد کے سیکٹر F-10 کی ایک سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ دونوں رہنماوں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے F-10 کی سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کرنے کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں بابر پارک تعمیر کیا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے F-7 میں بابر پارک تعمیرکی تختی کی بھی نقاب کشائی کی۔

اسلام آباد میں سٹرک کی تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوبی اور F-7 میں بابر پارک کی تعمیر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

DATE . Feb/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top