اسلام آباد میں پاکستان۔ایران سیاسی مشاورت سے قبل اسحاق ڈار سے ایرانی نائب وزیر کی اعزازی ملاقات

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے پاکستان-ایران دو طرفہ سیاسی مشاورت سے قبل اعزازی ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیاسی مشاورت کی تیاریوں، اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت، اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔13واں پاکستان-ایران سیاسی مشاورت آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اورایران کے وفد کی قیادت نائب وزیر تخت روانچی کریں گے۔

DATE . Nov/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top