[5:41 PM, 4/17/2025] Syed Sabih Ptv: تک ہوا۔ کانفرنس میں پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا گیا۔کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان سے جغرافیائی قربت کی بنا پر پاکستان منشیات اور اسمگلنگ جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے۔ مزید برآں، انکشاف ہوا کہ منشیات اسمگلرز اور دہشت گرد عناصر کے درمیان مالی تعاون پایا جاتا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے اپنی مستعد کارروائیوں کے دوران جی سی سی ممالک کو بھیجی جانے والی منشیات کی کئی بڑی کھیپوں کو روکا۔ سال 2024 تا 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے مجموعی طور پر 428.403 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں۔ اس عرصے …[5:44 PM, 4/17/2025] Syed Sabih Ptv: وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ میں تاریخی سرپلس پر اظہار اطمیناناسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ کے 1.2 ارب ڈالر سرپلس کی تاریخی سطح پر پہنچنے پر گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں آنا ملکی معیشت کے استحکام کا واضح ثبوت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ “الحمدللہ، رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.85 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ معاشی پالیسیوں کے درست سمت میں ہونے اور حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج کا مظہر ہے۔”انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلات زر، برآمدات میں اضافہ اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ممکن ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور معاشی استحکام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے اس امر کی غمازی کرتے ہیں کہ حکومتی اقتصادی حکمت عملی درست راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی ترقی کا یہ سفر جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو اس کے ثمرات جلد از جلد منتقل کیے جا سکیں۔
Date . Apr/18/2025