
اس سال امریکہ میں ہونے والے کلب ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 125 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
فیفا کے مطابق32 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کی چیمپئن ٹیم 35ارب 13کروڑ سے زائد پاکستانی روپوں کی رقم اپنے نام کرے گی۔ایک ارب ڈالر کا نصف حصہ تمام 32 کلبوں میں تقسیم کیا جائے گا، دی جانےوالی رقم کی مقدار کلب کے کھیل اور تجارتی معیار کی بنیاد پرمتعین ہوگی۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ جیسے کلبوں کو چھوٹے کلبوں کی نسبت زیادہ فیصد ملے گا۔ فیفا نے یورپی کلب ایسوسی ایشن کے ساتھ انعامی رقم کی تقسیم کا ماڈل تیار کیا ہے۔فیفا نےایونٹ کے لیے ایک ارب ڈالر کے انعامی پول کا اعلان کر رکھا ہے۔
DATE . Mar/30/2025