بیجنگ () چینی نائب صدر ہان زنگ نے چین کے صوبہ گوانگ شی کے نان ننگ شہر میں22ویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان کاروباری و سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے میانمار کے وزیر اعظم یو نیوسو، لاؤ س کے نائب صدر بونتھونگ چتمنی، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور کابینہ کے دفتر کے وزیر ونسیویسو اور ویتنام کے نائب وزیر اعظم مے وین چن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق میانمار کے وزیر اعظم یو نیوسو سے ملاقات کے دوران، ہان زنگ نے کہا کہ اس سال چین-میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ حال ہی میں، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں اہم اتفاق رائے کیے گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کی سمت طے کرتے ہیں۔ چین اس اہم مشترکہ مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے میانمار کے ساتھ مل کر ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
لاؤ س کے نائب صدر بونتھونگ چتمنی سے ملاقات کے موقع پر، ہان زنگ نے کہا کہ دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے اعلی رہنماؤں کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت، چین اور لاؤس کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ چین لاؤس کے ساتھ مل کر اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کا خواہاں ہے۔ اگلے سال دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ کو بھرپور طریقے سے منانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کی روایتی دوستی مزید گہری ہو سکے۔
کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور کابینہ کے دفتر کے وزیر ونسیویسو سے ملاقات کے موقع پر ہان زنگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے کے لیے، “صنعتی ترقی کے کوریڈور” اور “مچھلی اور چاول کے کوریڈور” کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے ، تاکہ دونوں ممالک کی جدیدیت میں مدد مل سکے۔
ویتنام کے نائب وزیر اعظم مے وین چن سے ملاقات کے موقع پر ہان زنگ نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقا ت کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “ثقافتی تبادلے کا سال” بھی ہے۔ چین ویتنام کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کو گہرا کرنے اور چین-ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔
DATE . Sep/17/2025