اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور بقاء کی ضامن ہے،چیئرمین سینیٹ

News Image

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور بقا ءکی ضامن ہے۔ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ FLAME کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف تدریسی مراکز نہیں بلکہ قوم سازی کے اہم ستون ہیں، اور اساتذہ کردار سازی، جمہوری اقدار کے فروغ اور فکری آزادی کے محافظ ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ HEDP پروگرام کے تحت ملک بھر کی 86 سرکاری جامعات کے 4,000 سے زائد اساتذہ و منتظمین کو تربیت فراہم کی گئی، جسے انہوں نے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

انہوں نے خواتین کی قیادت و شمولیت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی صنفی مساوات کے بغیر ممکن نہیں۔سید یوسف رضاگیلانی نے عالمی شراکت داروں جیسے ورلڈ بینک اور برٹش کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ FLAME کانفرنس کے نتائج کو پالیسی اصلاحات اور عملی اقدامات میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے-

DATE . June/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top