
رباط :افریقہ کپ آف نیشنز میں’ مراکش‘ نے’ کوموروس ‘ کو شکست دے دی۔
رباط میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے کوموروس کو دو گول سے ہرایا۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔ کھیل کے55ویں منٹ میں ’براہم ڈیاز‘ نے گول کرکے مراکش کو برتری دلائی، 74ویں منٹ میں ’ایوب۔الکعبی‘ نے برتری دگنی کردی، جو آخر تک برقرار رہی۔
DATE . Dec/23/2025


