افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد

افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
افغان سفیر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پراظہار تعزیت کیا اور ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں پیغام درج کیا— فوٹو: افغان سفارتخانہ

پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے پہنچے اور  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پراظہار تعزیت کیا اور ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں پیغام درج کیا۔

افغان سفیر نے ایران کے عوام اور حکومت سےدلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان مشکل وقت میں ایران کےساتھ کھڑا ہے۔

DATE . Mar/7/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top