اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس

News Image

نیویارک: غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کی جائے گی۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کی جانب سے پیش کی جائے گی۔
اسرائیل نے غزہ میں امدادی مراکز بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور انتباہ کیا ہے کہ امدادی مراکز کا قریبی علاقہ جنگی زون تصور ہوگا، لہٰذا لوگ وہاں جانے سے گریز کریں۔
اس اقدام سے غزہ میں پہلے سے ہی انسانی بحران کا شکار آبادی کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
سلامتی کونسل کا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی نازک ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

DATE . JUN/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top