اقوام متحدہ نے چین کے 7 دیہات کو بہترین سیاحتی گائوں کے اعزاز کا حق دار قرار دے دیا

بیجنگ۔15نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ٹورازم) نے چین کے 7 دیہات کو بہترین سیاحتی گاؤں کے اعزاز کا حق دار قرار دیا ہے۔ شنہوانے چین کی ثقافت اور سیاحت کی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ٹورازم) نے رواں سال کے انتخاب میں چین کے 7 دیہات کو بہترین سیاحتی گاؤں کا اعزاز دیا ہے۔ جمعہ کو کولمبیا کے شہر کارٹیجینا میں منعقدہ اقوام متحدہ کے سیاحتی اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ بہترین سیاحتی دیہات میں نئے اضافے کے بعد چینی دیہات کی کل تعداد 15 ہو گئی ہے، جس سے چین وہ ملک بن گیا ہے جہاں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دیہات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ان دیہات میں ینان کا ایزیک گاؤں، فوجیان کا گوان یانگ گاؤں، ہنان کا شیباڈونگ گاؤں، سیچوان کا تاؤپنگ گاؤں، آنہوئی کا زیاوگانگ گاؤں، ژی جیانگ کا زیتو گاؤں اور شان ڈونگ کا یندون جیاؤ گاؤں شامل ہیں۔ملک کے مشرقی، وسطی اور مغربی علاقوں میں پھیلے ہوئے دیہات جغرافیہ، ثقافت اور ترقی کے ماڈل کے لحاظ سے مثالی نمائندگی رکھنے والے ہیں، جو چین میں دیہی سیاحت کی ترقی کی نمایاں کامیابیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔مثال کے طور پر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ، ہونگے ہانی چاول کی چھتوں کے مرکز میں واقع ینان کے ازہکے گاؤں نے سیاحت کی ترقی کے لیے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

DATE .NOV /15 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top