اقوام متحدہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکیاہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنروولکرترک نے کونسل کو پیش کردہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرفکرمندی ظاہرکی ہے۔وولکر ترک نے منی پور میں تشدداور بے دخلی کے مسئلے کو بھی حل کرنے کیلئےبات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ہائی کمشنر کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کے جمہوری دعووں اور کشمیر میں جابرانہ اقدامات کے درمیان واضح تضاد پر زور دیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری جنرل پرویز شاہ نے کشمیر میں صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف ہراسانی پر ہائی کمشنر کی تشویش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ میں اپنی جمہوریت کی نقاب کشائی پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

DATE . Mar/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top