بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے چین میں موجود اداوں کے مشترکہ انعقاد میں اقوام متحدہ کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر چینی تھیم پر مبنی سرگرمی ” ون ہوم ” گلوبل یوتھ امیج کیمپین کی نمائش کا آغاز ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیرکے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ مسلسل اقوام متحدہ کی آواز پر توجہ دے رہا ہے اور اسے دنیا تک پہنچا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی ایم جی انٹرنیشنل گورننس کے عمل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کرتا ہے، اور چین اور دنیا کے درمیان رابطے کا پل اور رشتہ قائم کرتا ہے ۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ مستقبل میں، چائنا میڈیا گروپ اقوام متحدہ، مختلف ممالک کے میڈیا اور انٹرنیشنل یوتھ کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو مزید گہرائی سے دلوں میں اتارنے اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کا مؤثر جواب دینے کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جانب سے جولائی ۲۰۲۵ میں شروع کی گئی اس سرگرمی میں دنیا بھر کے 51 ممالک سے 56,000 شاہکار موصول ہوئے۔ اس سرگرمی کو نقطہ آغاز بناتے ہوئے، اقوام متحدہ کے چین میں موجود اداروں نے اقوام متحدہ کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر سلسلہ وار سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کیا۔
DATE . Sep/24/2025