اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،ایران کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر غور

News Image

نیویارک:نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایران کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر غور کیا گیا ۔ایران میں جاری قتل و غارت روکنے کے لیے تمام آپشنز زیرِ غورآئے ۔

امریکی مندوب مائیک والٹز نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے عالمی امن اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

چینی مندوب نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے اور ہم دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیلنےکے مخالف ہیں۔ چینی مندوب نے کہا کہ امریکہ ایران کو مسلسل طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہاہے جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، چین چاہتا ہے کہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین کے مطابق ہو۔

روسی مندوب نے اس موقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس مذاق سےزیادہ کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس عالمی امن کے لیے بلایاجاناچاہیے تھا نہ کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے، بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔روس مندوب نے مزید کہا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے،امریکہ کی جانب سے ایرانی عوام کو کہا گیا کہ وہ اداروں پرقبضہ کرلیں، یہ بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں۔

DATE . Jan/17/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top