اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں بڑھتی بھوک پر سخت انتباہ

News Image

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں پھیلتی ہوئی بھوک کے بارے میں سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے عملی طور پر فوری کچھ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی عالمی اسمبلی سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ بھوک بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے اور زیادہ تر آبادی وسیع تباہی کے درمیان گھری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران مزید بگڑتا جا رہا ہے ۔پوری آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کا شروع کا حملہ اس کے بعد ہونے والی موت اور تباہی کاکوئی جواز فراہم نہیں کر سکتی۔جو ہم غزہ میں دیکھ اور سن رہے ہیں حقیقت میں اس سے کہیں زیادہ تباہی ہے ۔ عالمی برادری میں بے حسی اور غیر فعالیت ہے ،، ان کے اندر ہمدردی ،سچائی اورانسانیت کی کمی ہے۔

امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ ان کے اپنے اہلکار بھوک کا سامنا کر رہے ہیں اور ٹنوں امداد پابندیوں اور افراتفری کی سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ناقابل رسائی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں سینکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

DATE . July/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top