الکاراز اور تیافو فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

News Image

دفاعی چیمپئن سپین کے کارلوس الکاراز اور امریکہ کے فرانسس تیافو فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

پیرس میں جاری ٹینس گرینڈ سلام کے تیسرے مرحلے کے میچ میں کارلوس الکاراز نے بوسنیا ہرزیگوینیا کے دامیر زمہر کو شکست دی۔ الکاراز نے زمہر کے خلاف 6-1، 6-3، 4-6 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے مرحلے میں الکاراز کا مقابلہ امریکہ ہی کے بین شیلٹن سے ہوگا۔

دوسری جانب امریکہ کے فرانسس تیافو نے بھی تیسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
تیافو نے اپنے میچ میں اٹلی کے لورینزو سونیگو کو سخت مقابلے کے بعد چار سیٹس میں 6-2، 3-6، 7-6 اور 6-2 سے ہرایا۔ چوتھے راؤنڈ میں فرانسس تیافو کا مقابلہ اٹلی کے اینڈریا وواسوری سے ہوگا۔

DATE . May/31/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top