
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو بیٹنگ کے دوران رننگ کرتے ہوئے چہرے پر گیند لگ گئی۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران امام الحق کو فیلڈر کی تھرو کی ہوئی گیند ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی چہرے پر جا لگی۔
گیند چہرے پر لگنے کے باعث امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گیند امام الحق کے جبڑے پر لگی، امام الحق کن کشن ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، امام الحق کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کریں گے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق امام الحق کو گراؤنڈ میں موجودایمرجنسی سینٹر میں طبی سہولت دی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پرامام الحق کواسپتال لےجایا جائےگا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 42 اوورز میں 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران حارث رؤف کو بھی ہیلمٹ پر گیند لگی تھی جس کے بعد وہ کن کشن کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ نسیم شاہ نے بیٹنگ کی تھی۔
مزید خبریں :

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
8 گھنٹے پہلے

پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ
4 گھنٹے پہلے

ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی
05 اپریل ، 2025

پشاور کے ارباب نیازاسٹیڈیم کا نام تبدیل، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں
04 اپریل ، 2025

بحثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے: فخر زمان
04 اپریل ، 2025

لاہور: پی ایس ایل 10 کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا
04 اپریل ، 2025

جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس کیوں چلے گئے؟
04 اپریل ، 2025

نیوزی لینڈکیخلاف دوسرا ون ڈے، آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا
03 اپریل ، 2025

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا
03 اپریل ، 2025

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی
03 اپریل ، 2025

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے
03 اپریل ، 2025

سرفراز احمد کی شادی کی تاریخ 3 بار کیوں تبدیل ہوئی؟
date . Apr/5/ 2025