
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے، امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سےعمل کیلئے تیار ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئےانتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے، جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کا معاملہ ایرانی قیادت کے فیصلوں اور امریکی رویہ پر منحصر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران عمان مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل کھولی جائے گی، نیا ماڈل پچھلے 60 برسوں سے جاری انتظام سے مختلف ہوگا، جہازوں کے راستے کا قابل ذکر حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سےعمل کیلئے تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران عمان ڈیل کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پاسکتی ہے۔
DATE . 6 / Aug/2026
