امریکا میں پاکستان کے سفیر کی امریکی کانگریس کے دو ارکان سے ملاقاتیں ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اشنگٹن ۔10دسمبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیررضوان سعید شیخ نےامریکی کانگریس کے دو ارکان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نےریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کانگریس مین ٹام کین کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی کو فروغ دینے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے بارے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اقدار اور مفادات دونوں ممالک کی شراکت داری کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ملاقات میں ریاست نیو جرسی کے ساتھ دواسازی اور آئی ٹی میں تعاون کو مضبوط بنانے کےعزم کااظہار کیا۔ پاکستانی سفیر نے ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے رہنما کیون کیلی کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔

– Advertisement –

انہوں نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار کو تقویت دینے اور ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کیلیفورنیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

DATE .DEC /10 /2024

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top