امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں

News Image

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں افغان باشندے کے نیشنل گارڈز پر حملے کےبعد ٹرمپ انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔امریکا نے افغانستان سمیت 19 ممالک کے باشندوں کی امیگریشن غیرمعینہ مدت کےلئے روک دی ہے ۔ ان ممالک میں ایران، صومالیہ، لیبیا، یمن اور سوڈان شامل ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلے سے منظور شدہ گرین کارڈزکا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس میں شہریت، ویزا توسیع اور ورک پرمٹ سمیت تمام دیگر کیسزبھی شامل ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق مزید 36 ممالک کوبھی اس فہرست میں شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے مہاجرین خاص طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی سکریننگ اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔

DATE . Dec/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top