امریکا کی مغربی ریاستوں میں بم سائیکلون سے تباہی

امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے شدید طوفان ’بم‘ نےتباہی مچادی۔واشنگٹن میں 6 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔طوفان کی وجہ سے ریاست واشنگٹن میں تیز ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش ہوئی جہاں دو افراد کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔حکام کے مطابق 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔واشنگٹن میں سکولز بند کردئیے گئے۔ مقامی حکام نے شہریوں گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

DATE .NOV /21 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top