امریکن میجر ساکر لیگ،انٹر میامی نے ہیوسٹن ڈائنامو کو ہرا دیا

امریکن میجر ساکر لیگ میں لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی نے ہیوسٹن۔ ڈائنامو کو ہرا دیا۔وینکوور۔وائیٹ کیپس نے لاس اینجلس گلیکسی کو شکست دی۔
ہیوسٹن۔ ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں میامی کی ٹیم نے میسی کو ریسٹ دیا تاہم کھلاڑیوں نے ٹیم کو ان کی کمی محسوس ہونے نہ دی اور میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔انٹر میامی کی جانب سے ٹیلسکو۔ سیگوویا نے چھٹے منٹ میں گول کیا۔37ویں منٹ میں تادیو۔الاندے نے میامی کی برتری دگنا کی۔ پہلے ہاف کے اختتامی منٹ میں سیگوویا نے اپنا دوسرا اور انٹر میامی کے لئے تیسرا گول کیا۔79ویں منٹ میں لوئس سواریز نے چوتھا گول کر کے میامی کی پوزیشن مزید مستحکم کی۔ہیوسٹن ڈائنامو نے اپنا واحد گول کھیل کے اختتام سے پانچ منٹ قبل کیا۔
وینکوور ، کینیڈا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان وینکوور۔وائیٹ کیپس نے لاس اینجلس گلیکسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔وائیٹ کیپس نے دوسرے منٹ میں پہلا گول کیا۔ 39ویں منٹ میں ایل اے گلیکسی کے گیبریل نے مقابلہ برابر کیا۔کھیل کے اختتام سے 3منٹ قبل برائن وائیٹ نے فیصلہ کن گول کر کے وینکوور۔وائیٹ کپیس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

DATE . Mar/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top