
امریکن فٹبال میجر لیگ ساکر میں ’مینیسوٹا۔یونائیٹڈ‘ نے لیونل میسی کی ’انٹرمیامی‘ کو شکست دے دی۔
سینٹ پال میں انٹر میامی کو اپنے دو اہم کھلاڑیوں، لوئس سواریز اور فافا پیکالٹ کے بغیر میدان میں اترنا پڑا۔ میزبان ٹیم نے انٹرمیامی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سےبونگوہوکلے ، انتھونی مارکانیچ اور روبن لوڈ نے ایک، ایک گول کیا، جبکہ ایک گول انٹرمیامی کے مارسیلو ویگانٹ نے اون گول کی صورت میں تحفے میں دیا۔انٹرمیامی کی طرف سے واحد گول لیونل میسی نے کیا۔میسی کا یہ رواں سیزن لیگ میں یہ چھٹا گول ہے۔ مینیسوٹا یونائیٹڈ کی ایم ایل یس میں یہ لگاتار دوسری جبکہ مجموعی طور پر لگاتار تیسری جیت ہے۔
DATE . May/12/2025