
عمان:امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگئے ہیں ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہیں ۔امریکی وفد میں مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور دیگر شامل ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہورہا ہے ۔اس سے پہلے امریکہ ، ایران جوہری مذاکرات آج ہی ترکیے میں شیڈول تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
DATE . Feb/6/2026


