امریکہ سے غیرقانونی تارکین وطن کی بھارت واپسی کا سلسلہ جاری

امریکہ سے غیرقانونی تارکین وطن کی بھارت واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسرا امریکی فوجی جہازمزید 119 بھارتی شہریوں لے لیکر امرتسر پہنچ گیا ۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے امریکہ سے بے دخل ہونے والے افراد کا استقبال کیا
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ کا جنگی جہاز 119 افراد کے ساتھ امرتسر کے گرو رام داس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا ۔۔بے دخل ہونیوالے افراد میں 67 بھارتی پنجاب کے باشندے شامل ہیں۔۔ ایک بار پھر بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن کو ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں واپس بھیجا گیا ہے۔۔ اس سے قبل بھی 104 بھارتی شہریوں کو امریکہ سے ہتھکڑیاں لگا کر واپس بھیجا گیا تھا ۔غیر قانونی تارکین وطن کو ہتھکڑیاں اور بیڑیاں لگانے پر بھارتی شہری سخت نالاں ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھارت کی سفارتکاری اور مودی کے دورہ امریکہ پر سوالات اٹھنے لگے ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے بھی مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top