امریکہ میں میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: سربیا کے نوواک جوکووچ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے نوواک جوکووچ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ ارجنٹینا کے فرانچیسکو سیرنڈولو، امریکہ کے سیباسچئن کورڈا اور بلغاریہ کےگریگور دیمتروف بھی لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز1000ایونٹ کےپری کوارٹرفائنل میں نوواک جوکووچ نے اٹلی کے لورینزو مسیٹی کوسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ چھ مرتبہ کے چیمپئن جوکووچ نے مسیٹی کے خلاف چھ۔2اور چھ۔2سے کامیابی سمیٹی۔

ارجنٹینا کے فرانچیسکو سیرنڈولو نے ناروے کے کیسپر رُڈ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔4اور چھ۔2سے مات دیکر کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کی۔

امریکہ کے سیباسچئن کورڈا نے فرانس کے گائل مونفلز کے خلاف چھ۔4، دو۔6اور چھ۔4سے کامیابی سمیٹی ۔ کوارٹرفائنل میں کورڈا کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے امریکی کھلاڑی برینڈن ناکا شیما کو چھ۔4اور سات۔5سے زیر کیا۔ لاسٹ ایٹ میں دیمتروف، فرانچیسکو سیرنڈولو کے مدمقابل ہوں گے۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top