
امریکہ کا سعودی عرب کو ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا امکان ہے۔ بلوم برگ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہد ہ منگل کو صدرٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہوگا ۔سعودی ولی عہد کے دورہ امریکہ میں اربوں ڈالر کے اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فائٹرجیٹ کی درخواست پرغور جاری ہے۔
DATE . Nov/15/2025


