امریکہ کو یکطرفہ تجارتی پابندیوں کے اقدامات کرنے سے گریز کرنا چاہیے، چینی صدر

چین اور امریکہ دوسری جنگ عظیم میں شانہ بشانہ لڑنے والے اتحادی تھے، شی کی امریکی صدر سے گفتگو

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔بات چیت عملی، مثبت اور تعمیری ثابت ہوئی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ دوسری جنگ عظیم میں شانہ بشانہ لڑنے والے اتحادی تھے۔ چینی عوام جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ میں امریکہ سمیت دیگر فسطائیت مخالف اتحادیوں کی طرف سے فراہم کردہ قیمتی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ باہمی کامیابی اور مشترکہ خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے لئے فریقین کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت پر مبنی تعاون کے حصول کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی۔ امریکہ کو یکطرفہ تجارتی پابندیوں کے اقدامات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان متعدد ادوار کی مشاورت میں حاصل کردہ نتائج کو نقصان پہنچانے سے بچا جا سکے۔ ٹک ٹاک کے معاملے پر چین کا موقف واضح ہے۔ چینی حکومت کمپنیوں کی خواہشات کا احترام کرتی ہے اور اس بات کو سراہتی ہے کہ کمپنیاں مارکیٹ کے اصولوں کی بنیاد پر تجارتی مذاکرات کرکے ایسے حل تک پہنچیں، جو چینی قوانین اور ضوابط کے مطابق مفادات میں توازن کا حامل ہو۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چینی کمپنیوں کو امریکہ میں سرمایہ کاری کے لیے کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ چین تعلقات دنیا میں سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں۔دونوں ممالک تعاون کے ذریعے بہت کچھ کر سکتے ہیں جو عالمی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہو۔ امریکہ چین کے ساتھ طویل مدتی، اچھے اور عظیم تعلقات کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی امید رکھتا ہے اور ٹک ٹاک کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے دونوں مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مشاورت کی حمایت کرے گا۔ امریکہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

DATE . Sep/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top