امریکی اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی

چین نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانےیکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کیلئےاینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے۔چین کےوزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیابریفنگ میں امریکا کےاقدامات کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔ امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں 10 سے زائد چینی اداروں کے شامل ہونے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اورتعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔گو جیاکھون کا مزید کہنا تھا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا

DATE . Mar/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top