امریکی انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ ایران پر حملے کے خلاف احتجاجا ًمستعفی

News Image

واشنگٹن:امریکہ کے انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران پر حملے کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔

سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کے اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے ضمیر کے خلاف جا کر ایران میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا،ایران نے ہمارے ملک کے لیے کوئی فوری خطرہ پیدا نہیں کیا تھا، ہم نے یہ جنگ اسرائیل اور اس کے طاقتور امریکی لابی کے دباؤ کے تحت شروع کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان اقدار اور خارجہ پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جن پر ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم چلائی اور اپنی پہلی مدتِ صدارت میں نافذ کیں۔انھوں نے لکھا میں اس بات کی حمایت نہیں کر سکتا کہ اگلی نسل کو ایسی جنگ میں دھکیلا جائے جس کا امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں اور جس کی قیمت امریکی جانوں سے ادا کی جائے۔

DATE . Mar/18/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top