
سربیا کے نواک جوکووچ اورامریکہ کے ٹیلر فرٹز میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک اور بلغاریہ کے گریگور دمتریوف نے بھی لاسٹ4کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جارہے ماسٹرز 1000 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نےامریکہ کے سیباسچئن کورڈا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر لاسٹ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ریکارڈ 24گرینڈ سلام چیمپئن اورچھ مرتبہ کے میامی اوپن فاتح جوکووچ نے کورڈا کو چھ۔3اور سات۔6سے مات دی۔37سالہ نواک جوکووچ اے ٹی پی ماسٹرز 1000 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی ہیں۔سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دمتریوف سے ہوگا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے فرانس کے آرتھر فلز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جیکب مینسک نے آرتھر فلز کے خلاف سات۔6اورچھ۔1سے کامیابی سمیٹی۔
امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے اٹلی کے متایو برٹینی کوتین سیٹس میں سات۔5، چھ۔7اور سات۔5سے ہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے ارجنٹینا کے فرانچیسکو سیرنڈولو کو تین سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔دیمتروف نےچھ۔7،چھ۔4 اور سات۔6سے فتح اپنے نام کی ۔
DATE . Mar/29/2025