امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ، آئزن ہاور کپ

امریکہ کے’ٹیلر فرٹز‘ اور قازقستان کی ’ایلینا ریباکینا‘ نے آئزن ہاور کپ جیت لیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے گئے نمائشی ایونٹ میں فرٹز اور ریباکینا نے میڈیسن کیز اور ٹومی پال پر مشتمل امریکن جوڑی کو شکست دی۔10پوائنٹس کے سپر ٹائی بریک میچ میں فرٹز اور ریبا کینا نے دس۔4سے کامیابی سمیٹی۔ جوڑی نے ٹرافی کے ساتھ 2لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔ ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی مقامی خیراتی اداروں میں تقسیم کی جائے گی۔ناک آؤٹ نمائشی ٹورنامنٹ میں8 جوڑیوں نے حصہ لیا۔

DATE . Mar/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top