
ریاض۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب پہنچے، جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے کا آغاز ہے، جس میں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ سعودی عرب میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ، ایران کے جوہری پروگرام، غزہ کی جنگ اور توانائی کے مسائل پر بات چیت کریں گے
ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ارادے کا اعادہ کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری میں امریکی دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری شامل ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
DATE . May/13/2025