
مشہور امریکی گلوکار بریٹ جیمز اہلیہ اور بیٹی سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق18 ستمبر کے روز گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار بریٹ جیمز اپنی اہلیہ اور 28 سالہ بیٹی کے ہمراہ نجی طیارے میں سوار تھے۔
نجی طیارے نے امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ائیرپورٹ سے پرواز بھری تاہم 3 بجے کے قریب شمالی کیرولائنا کے علاقے فرینکلن میں واقع اسکول کے قریب کھیت میں گرکر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت تینوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم اسکول کے کسی طالب علم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبر سامنے نہیں آئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ بریٹ جیمز کے نام پر رجسٹرڈ پر تھا تاہم حادثے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
واضح رہے کہ 57 سالہ بریٹ جیمز نے90 کی دہائی میں ایک سولو البم ریلیز کیا تھا تاہم بریٹ پردے کے پیچھے سیکڑوں گانیں لکھنے اور گانے کے سبب مداحوں میں زیادہ مشہور تھے۔
ان کی شاندار خدمات کی بدولت انہیں 2 مرتبہ گریمی ایوارڈ سے بھی نوازاجاچکا ہے۔
DATE . Sep/21/2025