امیتابھ بچن دوران شو آنجہانی والدہ کی آڈیو سن کر آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

امیتابھ بچن دوران شو آنجہانی والدہ کی آڈیو سن کر آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل
بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کی 83 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹی وی شو ‘ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا خاص ایپی سوڈ 11 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا/اسکرین گریب

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ’ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 17 ‘ کے شوکے دوران اپنی والدہ تیجی بچن کی آواز سن کر آبدیدہ ہوگئےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کی 83 ویں سالگرہ کے موقع پر  ٹی وی شو ‘ کون بنے گا کروڑ پتی‘  کا خاص ایپی سوڈ 11 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا۔

 اس موقع پر  بھارتی میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر شو کی ایک پرومو  ویڈیو جاری کی گئی ہے جس  میں شو کے مہمان کے طور پر  بالی وڈ اداکار فرحان اختر اور جاوید اختر موجود ہیں۔

پرومو ویڈیو میں شو کے دوران  امیتابھ بچن کی والدہ  تیجی بچن کا آڈیو  پیغام سنایا گیا، شو میں چلائی گئی آڈیو میں امیتابھ بچن کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ’میں بہت خوش قسمت ہوں اب میں جہاں بھی جاتی ہوں، میرے بیٹے کی وجہ سے مجھے لوگ اور بھی پیار اور عزت دیتے ہیں،  ایک ماں کو زندگی میں اس سے زیادہ بڑی خوشی نہیں مل سکتی‘۔

اپنی والدہ  تیجی بچن کے دل  چھو لینے والے الفاظ سن کر امیتابھ بچن کو دوران شو ہی  آبدیدہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کی والدہ  تیجی بچن کا انتقال 21 دسمبر 2007 کو ممبئی میں 93 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

DATE . Oct/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top